عارف والا : مسلح افراد کا کار سوار فیملی پر تشدد، نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے
متاثرہ فیملی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں طبی امداد دی گئی.

عارف والا (ساہیوال اپڈیٹس – 19 اگست 2023 ) مسلح افراد نے عارف والا کی رہائشی کار سوار فیملی پر تشدد کرتے ہوئے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے.
تفصیلات کے مطابق سیڈ کمپنی میں کام کرنے والے نوید عالم اپنے بھائی سعید عالم اور فیملی کیساتھ جمعہ کے روز کار پر چشتیاں جا رہے تھے. بہاولنگر پل پار کرتے ہی جانوروں کے ریوڑ سے نکل کر مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق مسلح افراد نے دونوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین سے طلائی زیورات و نقدی چھین لی. متاثرہ فیملی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں طبی امداد دی گئی. نوید عالم اور سعید عالم نے تھانہ تخت محل بہاولنگر میں قانونی کاروائی کے لئے درخواست دے دی ہے.