ایرڈ یونیورسٹی بارانی انسٹیٹیوٹ ساہیوال میں پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ ایونٹ کا انعقاد
ایونٹ میں ڈیپارٹمنٹ آف لائف سائنسز کے تمام بچوں نے بھرپور شرکت کی

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) ایرڈ یونیورسٹی بارانی انسٹیٹیوٹ ساہیوال میں ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا.
ایونٹ کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اجمل اور کمشنر ایف بی آر اوکاڑہ عبدالرزاق خان تھے۔ اس موقع پر سی ای او کیمپس میاں محمد ساجد اور ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ماہ رخ خان اور سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
ایونٹ میں ڈیپارٹمنٹ آف لائف سائنسز کے تمام بچوں نے بھرپور شرکت کی اور پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ کی مناسبت سے مختلف سٹالز کا انعقاد کیا جس میں مختلف نئی پروڈکٹس کو متعارف کروایا گیا جن کا استعمال ہماری روزمرہ زندگی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
مہمانان خصوصی نے تمام سٹالز کے معائنہ کے بعد ایچ این ڈی (تھرڈ سمسٹر) کے اسٹال کو اول قرار دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اجمل اور عبدالرزاق خان نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس طرح کی تمام صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ اپنی تعلیم کے دوران ہی اتنی سکلز سیکھ لیں کہ عملی میدان میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔
سی ای او ایرڈ یونیورسٹی بارانی انسٹیٹیوٹ میاں محمد ساجد نے کہا کہ ورلڈ فوڈ ڈے خوراک کی حفاظت اور سب کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی یقینی بنانے کے لئے منایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی خوراک نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی نشونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے سی ای او میاں محمدساجد اور ہیڈ آف لائف سائنس ڈیپارٹمنٹ مس ماہ رخ خان کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایرڈ یونیورسٹی بارانی انسٹیٹیوٹ اس طرح کے ایونٹس منعقد کرتا رہے گا تاکہ طالب علموں کی عملی زندگی میں ان کو فائدہ حاصل ہو۔