علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023ء کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے20 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس (بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس (بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس (او ڈی ایل) پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔

یہ بات ریجنل ہیڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ریجن ڈاکٹر احمر ذوالفقار نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیزمیں بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل (جاری طلبا) کے لئے انرولمنٹ کی آخری تاریخ پہلے ہی 15 نومبر مقرر کی گئی ہے اور تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.