راوی سپورٹس کلب چیچہ وطنی میں دوسری سالانہ مجلس بیادِ علامہ محمد اقبال کا انعقاد
تقریب کی نظامت مکالمہ کے منتظم جدید لہجے کے معروف شاعر سلمان بشیر نے کی۔

علمی اور ادبی تنظیم مکالمہ، ادبی تنظیم تخلیق اور انجمن شہریاں رجسٹرڈ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ مجلس بیادِ علامہ محمد اقبال راوی سپورٹس کلب چیچہ وطنی میں انعقاد پذیر ہوئی۔
جس کی صدارت معروف سماجی شخصیت انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست شیخ عبدالغنی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی ماہر تعلیم لیاقت علی نوید، صدر بار ہمایوں افتاب میلو اور پروفیسر منیر ابن رزمی جبکہ مہمانانِ اعزاز گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل ملک محمد قاسم اور ماہر تعلیم محمد اشرف رحمانی تھے۔
تقریب کی نظامت مکالمہ کے منتظم جدید لہجے کے معروف شاعر سلمان بشیر نے کی۔ علامہ اقبال کے فن اور فکر و فلسفہ پر جمیل احمد انصاری، ملک تصور حسین اعوان عابد مسعود ڈوگر, محمد قاسم چیمہ، محمد اشرف رحمانی، پروفیسر منیر ابن رزمی ہفتہ میلو اور شیخ عبدالغنی نے کیا۔
منظوم خراجِ عقیدت محمد ارشد نادم، عابد شہزاد، تخلیق کے چیئرمین بدرسیماب اور محمد نعیم بھٹی نے پیش کیا جبکہ مہمانِ خصوصی اور صاحبِ صدر نے علامہ اقبال کی شخصیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔
تقریب میں مترنم کلامِ اقبال نوجوان احسن منظور نے سنایا۔ خطبہءِ استقبالیہ دیتے ہوئے عابد مسعود ڈوگر نے بتایا کہ مجلسِ اقبال کے زیرِ انتظام دوسری اقبال کانفرنس کا مقصد فکرِ اقبال کا فروغ ہے اور نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے افکار سے اگاہی دینا ہے۔
اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہر سال علامہ اقبال کے فکر و فن کے احیاء کے لیے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ تقریب میں سماجی، ادبی اور علمی شخصیات اشہد رضا، ارشد فاروق بٹ، بابر الیاس، محمد احمد بلال، آصف محمود ڈوگر، اکمل پاشا، مرزا طاہر رضوان، ڈاکٹر حسن رضا، محمد امجدیاسین، زین العابدین، محمد حماد چیمہ چیمہ، چیچا وطنی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد چشتی، ممبران پریس کلب ڈاکٹر محمد مسعود اور اعجاز احمد نے بھی شرکت کی۔