ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ریٹائرڈ ہو گئے
ان کے اعزاز میں میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال چوہدری ذوالفقار علی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں اوراسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمر ذوالفقار نے ساہیوال ریجنل سنٹر کا چارج سنبھال لیا ہے.
ان کے اعزاز میں میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمر ذوالفقار اور ساہیوال سٹاف کی جانب سے پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش گئے۔
الوداعی تقریب میں اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمر ذوالفقار، اسسٹنٹ محمد عمران بھٹی، اکاؤنٹنٹ تصدق حسین، فوکل پرسن ایگزامینیشن محمد یٰسین، محمد رضوان، امجد علی، ثناء اللہ، راؤ غفار، نعیم اختر، رانا اختر علی، محمد حسنین، محمد افشاد، اویس انور، عبدالرشید، دیگرساہیوال سٹاف سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری ذوالفقار علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تسلیم کرنا انتہائی خوش آئند ہے کہ یونیورسٹی نے مجھے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے کام کے بہترین حالات اور ماحول فراہم کیا ہے۔
آج علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی نمبر ون پوزیشن میں ہے اور آپ سب کے ذریعہ اچھی طرح سے منظم ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اپنے کام کے دوران، مجھے بہت سی چیزیں سیکھنے کا موقع ملا جس نے میری پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں میں میری مدد کی۔