ڈویژن ساہیوال سے 251 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات مکمل

بغیر کسی دستاویز کے رہائش پذیر غیر ملکی افراد کے ساتھ ساتھ مقررہ معیاد سے زائد رہنے والے افراد کو بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) وفاقی حکومت کی طرف سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ان کے متعلقہ ملکوں کو ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ڈویژن میں رہنے والے ایسے افراد کی تعداد 251 ہے جن میں 110 ضلع ساہیوال، 71 ضلع اوکاڑہ اور70 ضلع پاک پتن میں ہیں۔ ان میں بغیر کسی دستاویز کے رہائش پذیر غیر ملکی افراد کے ساتھ ساتھ مقررہ معیاد سے زائد رہنے والے افراد کو بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ کمشنر آفس میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کی جبکہ آر پی او محبوب رشید، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق، ڈاکٹر ذیشان حنیف، سعدیہ مہراور ڈی پی اوز ساہیوال فیصل شہزاد، اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان، پاکپتن طارق ولائیت اور اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت متعلقہ اداروں کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ 31 اکتوبر کے بعد ان 251 افراد کو عارضی رہائش فراہم کرنے کے بھی انتظامات مکمل کر لئے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.