ساہیوال ڈویژن میں بغیر دستاویزات مقیم تمام غیر ملکی ملک بدر کر دیے گئے

31 اکتوبر تک ساہیوال ڈویژن میں غیر قانونی رہائش پذیر 179 افغان شہری موجود تھے

ساہیوال ڈویژن میں بغیر دستاویزات مقیم تمام غیر ملکی ملک بدر کر دیے گئے ہیں اور اب ضلع پاکپتن میں قانونی طور پر مقیم 13 افغانیوں کے علاوہ کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں۔

یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈویژن میں غیرقانونی مقیم افراد کی بے دخلی کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ 31 اکتوبر تک ساہیوال ڈویژن میں غیر قانونی رہائش پذیر 179 افغان شہری موجود تھے جن میں سے 74 ضلع ساہیوال، 85 ضلع اوکاڑہ اور 20 ضلع پاک پتن میں رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ تمام افغانی رضاکارانہ طور پر جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نگران وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری کے فورا ً بعد انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے تمام صوبوں کی مقامی انتظامیہ اور پولیس فورسز کو ہدایات بھیج دی گئی تھیں۔ غیر ملکیوں کو آبادیوں سے علیحدہ رکھنے کے لیے چاروں صوبوں میں خصوصی مراکز (ہولڈنگ سینٹر) قائم کیے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.